11 ستمبر 2026 - 00:57
الجزائر نے متحدہ عرب امارات سے تعلقات منقطع کر لئے

الجزائری حکومت نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کے اعلان کے ساتھ ابوظہبی کے سفیر کو 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے کہ وہ اس الجزائر کی سرزمین چھوڑ دے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || الجزائر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات (10 ستمبر 2026ع‍) کے روز اعلان کیا کہ الجزائر نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجزائر کے اخبار الایام نے اپنی ویب سائٹ پر اس ملک کے ٹیلی ویژن کے حوالے سے لکھا: تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ الجزائر اور امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ذرائع کی ناکامی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ تناؤ کے اس دور کے بعد آیا ہے جس نے حال ہی میں دو طرفہ تعلقات کو متاثر کیا تھا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

نیز الجزیرہ نیٹ ورک نے الجزائر کی وزارت خارجہ کے حوالے سے اعلان کیا کہ امارات کے سفیر کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ الجزائر کی سرزمین چھوڑ دے۔

اس رپورٹ کے مطابق، تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ الجزائر کی حکومت اور سرزمین کے خلاف امارات کے اشتعال انگیز یا دشمنی پر مبنی رویوں اور اقدامات میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اس پیش رفت کے ساتھ، الجزائر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات سفارتی سطح پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوڈان سمیت کئی دوسرے ممالک نے بھی امارات کے ساتھ تعلقات ـ اسی طرح کے الزامات لگا کر ـ منقطع کر لئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کہلانے والی عرب ریاست کے ہاتھ لیبیا، شام، سوڈان اور یمن سمیت کئی ممالک کے عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha